کوئٹہ (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی خدشات پر امیدواروں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد عوامی اجتماع کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں پر دستی بم حملے کیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں