کیپٹن صفدر کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نےشہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مانسہرہ (پی این آئی)مانسہرہ کے تھانہ بفہ میں شہری شاہد نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درخواست جمع کرادی۔

شہری شاہد نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے مجھ پر تشدد کیا ہے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ میری گاڑی پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا تھا جس کی وجہ سے پنجاب ہولیس نے دھاوا بولا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے کیپٹن صفدر کے کہنے پر مجھ پر حملہ کیا، اس لیے مقدمہ درج کیا جائے۔شہری کی درخواست پر مانسہرہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close