ن لیگ کی ٹکٹوں کا معاملہ، کون کس پر بازی لے گیا؟

لاہور(پی این آئی) عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے جماعت کے اندر سیاسی رسہ کشی جاری تھی تاہم اب کھوکھر بردارز بازی لے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے لیگی قیادت کا اعتماد حاصل کرکے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی پارٹی ٹکٹس حاصل کرنے میں کھوکھر برادری سب سے آگے نکل گئی، صدر مسلم لیگ (ن )لاہور سیف الملوک کھوکھر اپنی ٹکٹ سمیت چھوٹے بھائی افضل کھوکھر،بیٹے فیصل ایوب کھوکھر ،بھتیجےملک عرفان شفیع کھوکھر اور دوست ملک شہباز کھوکھر کیلئے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔لاہور کے کھوکھر (ن) لیگ کی قیادت سے مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 7 ٹکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے- صدر مسلم لیگ (ن) ملک سیف الملوک کھوکھر نے این اے 126 سے اپنے لئےجبکہ لاہور کے قومی اسمبلی کے ہی حلقہ این اے 125 سے اپنے چھوٹے بھائی ملک افضل کھوکھر کیلئے ٹکٹ حاصل کرلی ہے-

ملک سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے ملک فیصل ایوب پی پی 168 سے جبکہ انکے بڑے بھائی ملک شفیع کے بیٹے عرفان شفیع کھوکھر کو پی پی 167 سے پارٹی ٹکٹ دے دیاگیا ہے-ملک سیف الملوک کھوکھر کی سفارش پر ملک شہباز علی کھوکھر پی پی 162 سے پارٹی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں-کھوکھر برادری سے تعلق رکھنے والے ملک خالد پرویز کھوکھر پی پی 169 سے جبکہ ملک اسد علی کھوکھر پی پی 160 سے پارٹی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close