پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 گرفتار کر لیے گئے،

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ، آئی ای ڈی اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں