گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس پرحملہ، تین اہلکار اغوا

گھوٹکی ( پی این آئی ) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق رونتی کچےکی پولیس چوکی سے واپسی پر 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایس پی کی قیادت میں نفری رونتی کے علاقے پہنچ گئی ہے۔مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے اوباڑو، ڈہرکی،کھمبڑا اور میرپور ماتھیلو تھانے کے اہلکاروں کو رونتی طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں