پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما گھر پہنچ گئے

فیصل آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما گھر پہنچ گئے۔۔۔فیصل آباد کے حلقے پی پی 118 سے پی ٹی آئی امیدوار خیال کاسترو رات گئے گھر پہنچ گئے۔ایک ویڈیو بیان میں خیال کاسترو نے کہا ہے کہ ضمانت حاصل کر کے عدالت سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد لے گئے، ضمانت کے کاغذات دیکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔خیال کاسترو کو فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close