پنجاب کے 2 حلقوں میں الیکشن ملتوی،

سرگودھا (پی این آئی)سرگودھا میں ایک امیدوار کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں 8 فروری کو الیکشن نہیں ہو گا۔الیکشن کمیشن ان دو حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق صادق علی سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور این اے 85 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔صادق علی کی وفات کے باعث حلقہ الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں،

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ این اے 83 اور 85 میں 8 فروری کو الیکشن نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close