ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بڑی خبر آگئی

پشاور(پی این آئی )خیبر پختونخواہ میں پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے سینیٹ نے بجٹ کی منظوری دے دی ، جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور35 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔
مطالبات تسلیم ہونے پر نان ٹیچنگ سٹاف نے دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، احتجاج کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان آج انجنیئرنگ چوک میں فیڈریشن کے صدر کریں گے۔

خیال رہے مالی بحران کے باعث یونیورسٹی کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے لئے فنڈز موجود نہیں تھے اور تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کے لئے کوششیں کررہے ہیں، تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لئے 31 کروڑ روپے درکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close