ایاز امیر اور پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنا دیا گیا

چکوال(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے58میں نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر اور حلقہ این اے59 چکوال دو کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ حلقہ این اے58میں 31امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے جس میں مجموعی طور پر27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔ ادھر حلقہ این اے59میں بھی37امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے جس میں سے چوہدری پرویز الہی، حافظ عمار یاسر، قیصرہ الہی، سردار آفتاب اکبر، فوزیہ بہرام یہ تمام پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں انکے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسران نے صرف فہرست آویزاں کی ہے جس میں اہل امیدواروں کی فہرست ایک طرف اور نااہل امیدواروں کی فہرست علیحدہ آویزاں کی گئی ہے۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل میں دائر کی جاسکیں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2013کے انتخابات میںبھی چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی جب وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے تو 62/63کے تحت کاغذات مسترد کیے گئے تھے جو بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل کے بعدبحال کردیے گئے تھے۔ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close