مردان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی)کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کیلئے نہیں اپنے کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے ہیں۔کاٹلنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ فوج کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی صدراتی نظام لا کر بادشاہ بننا چاہتا تھا، وفاق میں رہنے والے تمام حکمران قومی مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا قرضے لیے تو خود کشی کر لوں گا، شہباز شریف نے ڈیڑھ سال میں خیبرپختونخوا کو کچھ نہیں دیا، کے پی کے پاس تنخواہوں کیلئے فنڈ نہیں۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ 41 سال سے سیاست میں ہوں، تعلیمی اصلاحات کی بدولت پرائیویٹ سے بچے سرکاری سکولوں میں آگئے، 60 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے، 4 ہزار ڈاکٹرز کو روزگار دیا، صحت کارڈ میں نے متعارف کروایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں