کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

مریدکے(آئی این پی)لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک حادثے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار فیملی عمرہ کی سعادت سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے سمبڑیال جارہی تھی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے جبکہ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close