چوہدری پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی کیوں جمع نہیں ہو سکے؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما مونس الہی نے کہاہے کہ سارا دن ان کی والدہ کو الیکشن لڑنے کیلیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مونس الہی نے کہا کہ انتظامیہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کی دھجیاں اڑاتی رہی۔مونس الہی نے مزید لکھا کہ جب بلآخر ان کی والدہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے آگے جانے دیا گیا تو گیٹ کے ساتھ کھڑے شخص نے ان سے کاغذات چھیننے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی اور سوال کیا کہ ان کی والدہ کے ارد گرد موجود سویلین کپڑوں میں یہ لوگ کون ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close