کسانوں کو بلاتعطل یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

خانیوال(آئی این پی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کسانوں کو بلاتعطل یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو یوریا کھاد کی سپلائی چیک کرنے غلہ منڈی پہنچ گئے انہوں نے کسانوں کوکھاد کی فراہمی کا جائزہ لیا اور گندم کاشت سیزن کے دوران کاشتکاروں کی کھاد فراہمی میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی-

ڈپٹی کمشنر نے کسانوں سے بھی یوریا دستیابی اور نرخ بارے استفسار کیا جن نے کھاد فراہمی کے میکامزم پر اعتماد کا اظہار کیا-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق یوریا کھاد کی فراہمی جاری ہے ضلع خانیوال میں کسی جگہ یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں-انہوں نے کہا کہ ڈیلرز ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں-ڈپٹی ڈائریکٹر رانامحمد عارف و محکمہ زراعت کے دیگر افسران ہمراہ تھے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close