ریاست مخالف نعرہ بازی، علی وزیر سمیت 20 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ڈیر ہ اسماعیل خان(آئی این پی)ایس ایچ او کینٹ گل شیر خان نے ہیبت شہید چوک پر ریاست مخالف نعرہ بازی کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے سابق ایم این اے علی وزیر سمیت 20کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ گل شیر خان نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کی ہے کہ شرقی سرکلرروڈ ہیبت شہید چوک پر پی ٹی ایم کے سابق ممبر قومی اسمبلی جنوبی وزیرستان علی وزیر ، اعجاز پشتین سمیت 20کارکنان موجود ہیں اور ریاست مخالف نعرہ بازی کررہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close