تاریخ کا سب سے مہنگا پرمٹ حاصل کرنے والے امریکی نے مارخور کا شکار کر لیا

چترال(پی این آئی)امریکی شہری ڈیرن جیمز مل مین نے پرمٹ حاصل کرنے کے بعد چترال میں مارخور کا شکار کرلیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شکاری نے شکار کا پرمٹ دو لاکھ 32ہزار ڈالر میں حاصل کیا تھا۔
شکار کئے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا پرمٹ اکتوبر میں بولی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا، جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close