ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم کی عمر کے تعین کے لئے اہم فیصلہ

لاہور ( آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار ملزم افنان کی عمر کے تعین کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم افنان کے عمر کے تعین کے لئے ٹیسٹ پہلے دو ڈاکٹرز نے کیا، ملزم کے عمر کے تعین کے لئے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی، ملزم افنان کے دوبارہ عمر کے تعین کے لیے بارہ رکنی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ دوبارہ عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لئے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close