لاہور ( آئی این پی)آئی جی پنجاب کے ویژن اور سی سی پی او لاوہورکی ہدایات کی روشنی میںمیرٹ اور سینیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی ترقی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے افسران اور اہلکار وں کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔لاہور پولیس کے127اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکوسب انسپکٹرز جبکہ 486کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلزکے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھC2کے 92کانسٹیلزکو بھی ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔رواں سال852پولیس ملازمین کو سب انسپکٹر جبکہ779کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن،سکیورٹی ڈویژن سمیت مختلف یونٹس کے پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔لاہور پولیس کے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میںکیپٹل سٹی پولیس آفس میں ایک پر وقار تقریب منعقدہوئی۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں کے بیج لگائے گئے۔ ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر نے ایس ایس پی(لیگل)غلام حسین چوہان کے ہمراہ پولیس افسران کو پروموشن رینک کے بیجز لگائے۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے جذبہ خدمت ِخلق سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ترقیوں کے معاملات تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ ملازمین کی بروقت پروموشن سے شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق لاہور پولیس کے ونگز کے تمام رینک پر ترقی کا عمل جاری ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ بہترین خدمات مہیا کرنے کی ہدایات دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں