ڈکیتی کی 4 وارداتوں میں 2 بھائیو ں سمیت 6 افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (آئی این پی) ڈکیتی کی چار مختلف وارداتوں میں دو بھائیو ں سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ رات پاک ٹاؤن کا اویس اوراْسکا بھائی موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پاک ٹاؤن یوٹرن پر دو مسلح ڈاکوؤں نے اْنہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر دونوں سے مجموعی طور پر آٹھ ہزارروپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔

مسلم گنج کا قمر شہزاد گھر کے قریب کھڑا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اْس سے چوراسی ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔نواحی گاؤں قلعہ نوہد سنگھ کا محسن کام سے چھٹی کرکے گھر جارہا تھا کہ موڑ ایمن آباد بینظیر روڈ پر ناکہ لگائے دو مسلح ڈاکوؤں نے اْسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر محسن سے پچانوے ہزارروپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔جبکہ موضع گونا عور کا عثمان اور منیر موٹر سائیکل پر کسی کام کامونکی شہر جارہے تھے کہ نٹھرانوالی گاؤں کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے اْنہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر دونوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتیس ہزار نو سو روپے نقدی اور پانچ موبائل فون چھین کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close