عدالت میں ہمارے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، ایم کیو ایم رہنما کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے ایم کیو ایم پاکستان کے موقف کی ایک بار پھر تائید ہوئی ہے۔۔۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم کا اعتراض جائز تھا۔ آج ہمارے 9 میں سے 3 کیسز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت تھی۔۔۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عدالت نے 3 حلقوں کو درست کرکے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا کہا ہے۔ ۔۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کو شفاف اور درست طریقے سے ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔

2023 کے بلدیاتی الیکشن مثالی دھاندلی زدہ الیکشن لگ رہے ہیں۔ ہمارا کسی بھی اہلکار سے ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔۔۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ان دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات کو ٹی وی کیمروں نے دکھایا۔ اب اللّٰہ اللّٰہ کر کے ہماری بات سنی گئی اور کل الیکشن کمشنر سندھ کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close