ملتان ،کباڑ کے گودام میں دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

ملتان (پی این آئی) کباڑی کے گودام میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 3افرادزخمی ہوگئےہیں۔۔۔ملتان پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ کائیاں پور چوک کے قریب کباڑی کے گودام میں اچانک ہونے والےدھماکے کے نتیجے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئےہیں۔۔۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق بچے نے کھیلتے ہوئی کسی چیز کو ضرب لگائی تو دھماکا ہو گیا جبکہ بچے کا والد عارف کباڑ کا کام کرتا ہے وہ بھی شدید زخمی ہے۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close