ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،کانسٹیبل جاں بحق

اٹک (آئی این پی )اٹک سنجوال روڈ پر سنجوال بیریئر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے قریب سے گزرنے والا اٹک پولیس کا کانسٹیبل موٹر سائیکل سمیت ٹرالی تلے دب گیا۔کانسٹیبل محمد جعفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close