زندگی بچانے والی ادویات کی قلت، مریض پریشان

کراچی(آئی این پی)کراچی میں زندگی بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں قلت سے مریض پریشان ہوگئے۔ کراچی کی مارکیٹ میں زندگی بچانے والی ادویات بلیک میں فروخت ہورہی ہیں، انسولین اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔مرگی کے مریضوں کے لیے بھی ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔واضح رہے کہ ڈریپ نے گزشتہ ماہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں اور جرمانے عائد کیے تھے، ڈریپ کی کارروائی کے باوجود ادویات کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے انسولین کی مزید 5پروڈکٹس کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق ہاپیرین اور فلو ویکسین کی ایک ایک پروڈکٹس کی بورڈ نے منظوری دیدی ہے،انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مارکیٹ میں ان ادویات کی فراہمی کا سلسلہ مزید بہتر ہو جائیگا ،ادویات کی رجسٹریشن کا عمل فاسٹ ٹریک پر جاری ہے، جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close