جیل سے گھبرا کر ملک چھوڑ کر بھاگ جانے والے عوام کا سامنا نہیں کرسکتے،پیپلز پارٹی رہنما کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اجرتی سروے کے ذریعے عوام اور ووٹروں کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ پنجاب کی 100نشستیں جیتنے کے دعویدار دوسری جماعتوں پر تکیہ کر رہے ہیں۔ جیل سے گھبرا کر ملک چھوڑ کر بھاگ جانے والے عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہونے کا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعروں کی گونج کراچی تک سنائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے کارکنوں اور حامیوں کو متحرک کرنے کے لئے ان کے درمیان ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے مخالفین دوسری پارٹیوں کے دروازوں پر حاضریاں دے رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف بنائے جانے والے اتحاد ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close