کہا جارہا ہے کہ اقتدار ایک بندے کو دیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا انکشاف

سکھر (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ اقتدار ایک بندے کو دیا جائے گا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کہ عمارت جب گہری ہوتی ہے تو وہ عمارت کھڑی ہوتی ہے، ذوالفقار بھٹو نے بھی ایسی عمارت کھڑی کی جو قیامت تک قائم رہے گی۔ خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اقتدار ایک بندے کو دیا جائے گا، کہا جارہا ہے کہ میاں صاحب کو قصور سے الیکشن لڑوائیں گے۔

close