ایک من سے زیادہ چرس برآمد، 3ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)تھانہ ایکسائز ڈیرہ کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا کر ایک من سے زیادہ چرس برآمدکرلی ، 3ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز ڈیرہ نے ڈیرہ درابن روڈ پر کامیاب کاروائی کے دوران موٹر کار نمبر AQS 5371سے دوران تلاشی 43282 گرام چرس برآمد کرکرکے تین ملزمان گلاب شاہ ولد عزیر الرحمن قوم مروت سکنہ ڈڈیوالہ لکی مروت، نعمت اللہ ولد شائستہ خان قوم مروت سکنہ چرا عظم میچن خیل ضلع لکی مروت اور فدا محمد ولد خان محمد قوم اچکزئی سکنہ کاریز گلستان ضلع قلعہ عبداللہ کو موقع سے گرفتار کرکے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز ڈیرہ میں مقدمہ درج کر لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close