عمان سے واپس آنے والا انتہائی مطلوب ملزم ائرپورٹ پر گرفتار

اسلام آبا د(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے امیگریشن سیل نے عمان سے واپس آنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور عمان سے واپس آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت نارووال کے رہائشی ندیم کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے نے دوسری طرف منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں انسانی اسمگلرز کے خلاف چھاپے مارے اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزیر خان، کاشف بشیر اور ذوالقرنین شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close