پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے دفاتر کا ن لیگ کے لیے استعمال کا الزام

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پرویز الہی کے ساتھ جیل رولز کے منافی سختیاں کی جارہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے پرویز الہی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس دوران قانونی امور اور مقدمات کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار عبدالرازق خان نے مزید کہا کہ عدالت کے بار بار احکامات کے باوجود پرویز الہی کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل میں پرویز الہی کے ساتھ جیل رولز کے منافی سختیاں کی جا رہی ہیں،

جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔سابق وزیراعلی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہی نے پولیس، انتظامی افسران کے دفاتر کو ن لیگ کے لیے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے پولیس اور انتظامی افسران کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close