پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار، قومی اور صوبائی اسمبلی کے کتنا بینک ڈرافٹ جمع کرائیں؟

راولپنڈی(آئی این پی) سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر 8 فروری 2024 کے قومی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایات جاری کردیں, جس کے تحت انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے خواہشمند افراد کو درخواستیں 4 دسمبر تک ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری کی طرف سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد پارٹی ٹکٹ کے امیدوار نئے حلقہ نمبر کے مطابق درخواستیں 4 دسمبر تک ارسال کریں ۔

جن امیدواروں نے پہلے درخواستیں دی ہیں بغیر بنک ڈرافٹ کے درخواستیں ارسال کریں ۔نئی درخواستیں دینے والے قومی اسمبلی کیلئے 40 ہزار روپے اور صوبائی اسمبلی کے 30 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ منسلک کریں۔درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگی ۔بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگا۔درخواستیں بلاول ہاوس کراچی یا ہاوس نمبر ایک اسٹریٹ 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں