لاہور، طالبات کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور (پی این آئی) سندر کے علاقے میں طالبات کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔۔ پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزمان کا تعلق پتوکی سے ہے۔۔۔۔ اب تک کی تفتیش میں ملزمان کی کسی طالبہ سے رنجش یا کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔۔۔۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گاڑی کرائے پر لے رکھی تھی، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں