سندھ پولیس نے ہائی وے پر سفر کرنے والے قومی کرکٹرز سے بھتہ وصول کیا

کراچی (پی این آئی) پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین نے سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔۔۔۔۔ایکس پر اپنے پیغام میں صہیب مقصود نے لکھا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے، ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم کرکٹرز ہیں اور کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد واپس ملتان جارہے ہیں پھر بھی انہوں نے ہم سے 8 ہزار روپے لے لیے۔۔۔۔۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں،

زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کیا۔۔۔انہوں نے لکھا کہ سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں تھانے لے جانے کی دھمکی دیتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close