کراچی(آئی این پی)اورنگی ڈکیتی کیس میں تفتیشی ٹیم مطلوب ایس ایچ او ڈیفنس شوکت اعوان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں ڈی ایس پی یوٹی اور دیگر اہلکاروں کی ڈکیتی کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ایس ایچ او ڈیفنس کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس تھانے پر چھاپہ مارا لیکن کامیابی حاصل نا ہوئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس تھانے پر چھاپہ مارا لیکن ایس ایچ او ڈیفنس کی گرفتاری میں ناکام ہوگئے،
ایس ایچ او شوکت اعوان فرار ہوچکا ہے۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ شوکت اعوان 22 نومبر سے تھانے نہیں آرہا ہے، شاطر ایس ایچ او بیماری کا بہانہ بنا کر غائب ہوگیا، ایس ایچ او ڈیفنس کو 3 مرتبہ بیان کے لیے طلب کیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ شوکت اعوان نے تحریری بیان بھی بھیجا لیکن شوکت اعوان کا تحریری بیان مسترد کردیا گیا، اورنگی ڈکیتی کیس میں شوکت اعوان کا بیان اہم ہے کیو ں کہ ملزم کے بیان کی روشنی میں ہی کارروائی آگے بڑھے گی۔تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم نے واردات میں استعمال ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی، پرائیویٹ انفارمر موٹر سائیکل پر ڈکیتی کے لیے پہنچے تھے اس کیس پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ ڈکیتی کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی ایس پی کی اورنگی میں تاجر کے گھر پہلی واردات نہیں تھی، چوبیس اکتوبر کی رات گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں دو گھروں کا صفایا کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں