ڈپٹی میئر کے حلقے میں 2سالہ بچی گٹر میں گرکر جاں بحق

کراچی(آئی این پی)ڈپٹی میئر میئرسلمان عبداللہ مراد کے حلقے میں 2سالہ بچی گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 2سالہ مسکان گٹرمیں گر کر جاں بحق ہوگئی ، تاہم بچی کی لاش نکال لی گئی ہے۔واقعہ ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مرادکیحلقے میں پیش آیا ہے، حکام کی لاپروائی پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔میمن گوٹھ میں گٹر میں گرنے والی دو سالہ بچی کی موت کے سوال پر مرتضیٰ وہاب نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کاکام بھی کیا کے ایم سی کرلے؟

کیامیں نے یا سلمان مرادنے گٹرکے ڈھکن چرائے ہیں؟انہوں نے کہا کہ شرارت کرنے والے لوگ گٹر کے ڈھکن چرالیتے ہیں یا غائب کرلیتے ہیں ، جن سے سوال کرناچاہیے ان سے کرتے نہیں،ہم مظلوم معصوم نظر آتے ہیں۔یاد رہے اگست میں بھی ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد کی یوسی میں بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close