بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی(آئی این پی) سی ٹی ڈی نے بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر کی کارروائی کی۔کارروائی کے دوران بینکوں سیرقم لیکرنکلنیوالوں کولوٹنیوالا تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ادریس عرف چاندی، ممتازعلی اور قربان علی شامل ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم ادریس چاندی کی گرفتاری پرپانچ لاکھ روپیانعام مقررتھا،

ادریس چاندی سکھرمیں قتل،اقدام قتل،اغوابرائیتاوان میں ملوث رہاہے۔چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم ادریس چاندی2015میں بھی سی ٹی ڈی کیہاتھوں گرفتارہوچکاہے۔انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے متعددعلاقوں میں لوٹ مارکااعتراف کیا، ملزمان کورنگی زمان ٹاؤن، قائدآباد اور محمود آباد میں بینک سینکلنیوالوں کولوٹتے تھے۔انھوں نے بتایا کہ ملزمان سے3پستول برآمد،ایف ایس ایل کیلئیروانہ کیاجارہاہے، گرفتارملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close