اسلام آباد میں شرقپور کے بچوں کی سکول بس کو حادثہ ، ٹیچر جاں بحق ‘ 15 طالب علم شدید زخمی

شیخوپورہ(آئی این پی)اسلام آباد میں امریکن لائسیم سکول ،شرقپور شریف کے بچوں کی بس کو حادثہ میں ٹیچر جاں بحق جبکہ 15 طالب علم شدید زخمی ہو گئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کوارڈینیشن کیلئے ایکسیڈنٹ کمیٹی تشکیل دے دی، ایکسیڈنٹ کمیٹی ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 کے نمائندگان پر مشتمل ہے۔ ایکسیڈنٹ کمیٹی حادثے میں زخمی بچوں کے والدین اور اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ رابطے قائم کرے گی حادثے میں زخمی بچوں کے والدین اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطے قائم کرے گی

اور حادثے میں جان بحق ہونے والی ٹیچر کے والدین اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے قائم کرے گی ایکسیڈنٹ کمیٹی زخمی ہونے والے بچوں اور جان بحق ہونے والی ٹیچر کے والدین کے ساتھ ہر طرح معاونت کرے گی۔ ایکسیڈنٹ کمیٹی کو اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ اور پولی کلینک و پمز ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں بچوں کے والدین کی سہولت کیل? کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے بچوں کے والدین کنٹرول روم میں 3612895۔056 پر رابطہ کر کے انفارمیشن لے سکتے ہیں۔والدین کنٹرول روم میں واٹس ایپ نمبر 03265484496 پر رابطہ کر کے انفارمیشن لے سکتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close