سندھ ہائیکورٹ بار الیکشن، کون سا گروپ کامیاب ہو گیا؟

کراچی (آئی این پی )الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا، ریحان عزیز ملک صدر جبکہ بیرسٹر سرفرازعلی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔جاری کئے گئے نتائج کے مطابق زبیرابڑو نائب صدر، اصغر پٹھان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، خازن کی نشست پر حاکم شیر اور خواتین کیلئے مخصوص ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر گلناز کوثر کامیاب قرار پائیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر انتہائی گہما گہمی دیکھنے میں آئی، وکلا کی بڑی تعداد نے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close