پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر، گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

ملتان(آئی این پی) تحریک انصاف کے مزید 2 سابق ممبران قومی اسمبلی محکمہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق وہاڑی سے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری پر سرکاری سکیموں میں خورد برد کا الزام ہے، لودھراں سے تحریک انصاف کے ممبر میاں شفیق قومی اسمبلی پر سرکاری سکیموں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام ہے۔

چودھری طاہر اقبال نے دیگرافسران کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 90 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، میاں شفیق نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کر کے اپنے ملکیتی رقبہ اور ڈیرہ پر سرکاری ٹف ٹائل لگوائی۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحریک انصاف کے دونوں سابق اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی جاری ہے، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دونوں ممبران قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں