بجلی کے شعبے میں ہول سیل مارکیٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی کابینہ توانائی کمیٹی نے ہول سیل مارکیٹ کے قیام کی منظوری دے دیدی ، حکومت نے فیصلہ کیپسٹی پیمنٹ سے چھٹکارے کیلئے اٹھایا ہے۔ اب تقسیم کار کمپنیاں حکومت کے بجائے براہ راست آئی پی پیز سے بجلی خرید سکیں گی۔ وزارت توانائی کے حکام کے مطابق ہول سیل مارکیٹ کیلئے تیار سافٹ وئیرز کا تجربہ کامیاب ہو چکا۔ پہلے مرحلے میں بلک اور ایک میگاواٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ہول سیل مارکیٹ پر منتقل ہوں گے جو مجموعی صارفین کا 16 فیصد ہیں،

دوسرے مرحلے میں باری آئے گی صنعتی شعبے کی ،جبکہ گھریلو صارفین سب سے آخر میں آئی پی پیز کے طویل المدتی معاہدے ختم ہونے کے بعد ہول سیل مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حکم کا کہنا ہے کیپسٹی پیمنٹس کا مسئلہ آئی پی پیز سے طویل المدتی معاہدوں کے باعث پیدا ہوتا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں کئی براہ راست خریدار آ جائیں گے۔مقابلے کے رجحان سے صارفین کو سستی بجلی ملے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close