کراچی کو چار دن میں صاف کرنے کا حکم

کراچی (پی این آئی) سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر نے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر اجلاس طلب کرتے ہوئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔۔۔۔ نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر کی زیر صدارت تمام سوک ایجنسیز کا اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی،کمشنر کراچی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ورکس شریک سمیت شہر کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔۔۔۔نگران وزیراعلیٰ نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کام پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں لیکن شہر کی حالت بہتر نہیں ہوئی، صفائی نہیں، گٹر ابل رہے ہیں،کھمبوں میں کیبلز کے جال بنے ہوئے ہیں، شہر کی خوبصورتی تو دور کی بات ، پہلے مسائل تو حل کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں