لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری

لاہور (پی این آئی) لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔۔۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے شہر میں اسموگ کے باعث جمعے کو تمام تعلیمی ادارے اور ہفتہ، اتور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل بند ہوں گی،نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں اسموگ میں کمی کےلیے مصنوعی بارش برسانے کےلیے بھی تیاری جاری ہے،محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچنے کےلیے ماسک کا استعمال ضرور کریں،

انہوں نے کہا کہ اتوار کومال روڈ صبح سےلیکرشام5بجےتک صرف موٹرسائیکل سواروں کیلیےکھلےگی۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا، جس میں اتوار کے علاوہ ہفتےکے روز بھی مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر، فیکٹریاں مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔ البتہ ہفتے کے روز ریسٹورنٹس بند کرنے، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close