سکھر (پی این آئی) تھانہ سی سیکشن کی پولیس نے حوالات میں ملزم کے زہر کھانے کا دعویٰ کیا ہے، جو بعد میں زندگی کی بازی ہار گیا۔۔۔۔ قیدی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے نوجوان کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچا کر اطلاع دی، جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث چل بسا۔۔۔۔ ورثا نے میڈیا کو بتایا کہ ماجد راجپوت کو لین دین کے تنازع پر کچھ گھنٹے قبل پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔۔۔۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی سکھر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس اہلکاروں کا قصور نکلا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں