سندھ میں انتہائی مطلوب ڈاکو پکڑا گیا

شکار پور(آئی این پی)پولیس اور رینجرز نے شکارپور کے قریب کچے میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ڈاکوں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)شکار کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو شیخ نے گرفتاری دے دی۔

،انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکو ڈاڈو شیخ قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر 42مقدمات میں مطلوب تھا، حکومت نے ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close