فیصل آباد،ڈاکوئوں کا مسلح گروہ لاکھوں کا مال ٹی سی ایس کے ڈلیوری بوائے سے چھین کر فرار

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے تین گھروں سے لاکھوں کا مال وزر اور ٹی سی ایس کے ڈلیوری بوائے سے پارسل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ سرفراز کالونی کے رہائشی احمد حسین کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20لاکھ کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ستیانہ کے علاقہ 38 گ ب کے کاشتکار راشد محمود کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے لاکھوں کا مال وزر لوٹنے کے بعد جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی لے گئے۔

جبکہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے رہائشی عمران کے گھر بیل دیکر خواتین گھر داخل ہوئیں اسکی والدہ کو ہراساں کر کے 4لاکھ کے زیورات‘ نقدی لے اُڑیں۔ علاوہ ازیں ٹی سی ایس ڈلیوری بوائے عمریاس نے بتایا کہ وہ ڈاک تقسیم کرنے کیلئے منصورآباد 66فٹابازار میں پہنچا تو مسلح افراد پارسل بیگ اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close