فیصل آباد،مشتعل ملزمان نے کمپیوٹر اکیڈمی کی مالکہ سے بھتے کا مطالبہ کر دیا

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد مشتعل ملزمان کا کمپیوٹر اکیڈمی کی مالکہ سے بھتہ کا مطالبہ‘ رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں، منصورآباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان علی ندیم‘ صفدر علی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی‘ 77 رب کی رہائشی نرگس گلزار نے بتایا کہ اس نے منصورآباد گلی نمبر14 میں کمپیوٹر اکیڈمی بنا رکھی ہے جہاں پر لڑکیوں کو کمپیوٹر کورسز اور کوکنگ کورسز کروائے جا رہے ہیں۔جس پر ملزمان علی ندیم اور صفدر علی وغیرہ فون کر کے بھتہ مانگ رہے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں کہ منصورآباد میں میری اجازت کے بغیر اکیڈمی کیوں بنائی ہے۔ مذکورہ ملزمان نے گروہ بنا رکھا ہے اور دیگر کو ہراساں کرتے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close