شارع فیصل پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد

کراچی(آئی این پی)ڈی آئی جی اقبال دارا نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک نظام بری طرح سے تباہ ہے اور نئے تعینات ڈی آئی جی ٹریفک کو بڑے چیلینجز کا سامنا ہے، کراچی میں ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لئے ایک مرتبہ پھر آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈی آئی جی اقبال دارا نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ، ڈی آئی جی اقبال دارا کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کس لین میں چلنا ہے،

بدقسمتی سے موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہننا ہی معیوب سمجھتے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے شارع فیصل پر بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا نظام اگر ٹھیک ہوتا تو حادثات میں اتنی جانیں نا جاتی، تاہم شہرقائد میں ٹریفک نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے صرف ٹریفک پولیس کو ہی نہیں بلکہ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close