100 سے زائد گرفتار

کراچی (پی این آئی) سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کے ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب فلیٹس کی تلاشی لی گئی، 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔۔۔۔ ایس پی عزیر احمد کا کہنا ہے کہ کوائف مکمل نہ ہونے پر مشتبہ افراد کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔ پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close