موٹر سوار فیملی کو ٹریفک حادثہ، میاں بیوی کمسن بیٹے سمیت جاں بحق

لیہ(آئی این پی)ٹریفک حادثے میں میاں بیوی کمسن بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چوبارہ زینفا سولر پاور پراجیکٹ کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، تھل ثقافتی میلے سے واپس جانے والے موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی معصوم بیٹے سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ شدید زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو نے مزید بتایا کہ حادثے کے شکار بدقسمت خاندان کے افراد موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہے تھے، تیز رفتار کار سے ٹکرا گئے، مرنے والے افراد کا تعلق بھرلی اڈا سے تھا،

لاشیں تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئیں، زخمی بچے کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ عبدالجبار، 35 سالہ رفعت جمیل اور 7 سالہ مصعب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، 5 سالہ زخمی انعام الرحمان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ریفر کر دیا گیا، گڑھ مہاراجہ سے آنے والا کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، کار کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close