سیاسی اتحاد لیکن کس کے ساتھ؟ ن لیگ کا وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی(آئی این پی)پاکستانمسلم لیگ( ن) کا وفد سیاسی اتحاد مضبوط بنانے کیلئے کراچی پہنچ گیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کراچی پہنچے، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر بشیر میمن کھیئل داس کوہستانی، علی اکبر گجر نے لیگی رہنماں کا استقبال کیا، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کراچی میں سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا وفد مسلم لیگ فنگشنل، جمیعت علما اسلام اور ایم کیو ایم کے رہنماں سے بھی رابطہ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close