لاہور (پی این آئی) پنجاب کے 6 اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور ،ننکانہ صاحب اور حافظ آباد میں اسموگ کی صورتحال کی وجہ سے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔۔۔۔۔ دفعہ 144 کا نفاذ کرانے کے لیے پولیس نے لاہور کی عابد مارکیٹ بند کرانے کے لیے کریک ڈاؤن کیا ہے۔۔۔۔۔پولیس نے عابد مارکیٹ میں دکانیں بند کروا دیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر ایک دکاندار کو حراست میں لیا گیا ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے اسموگ کی شدت کے باعث لگائے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں