تھل جیپ ریلی، مراد علی شاہ کے بیٹے کی جیپ الٹ گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لیہ (پی این آئی) ضلع لیہ میں آٹھویں تھل جیپ ریلی میںسندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ہے۔۔۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریک کا جائزہ لینے کے دوران مڈ پوائنٹ چوبارہ سے 10 کلو میٹر دور جیپ الٹ گئی، جس میں مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ اور ساتھی علی حسین شاہ زخمی ہوگئے۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ جیپ ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close