مظفر گڑھ کی دو اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت، حلقے سےن لیگ کے سابق ایم پی اےاپنی پارٹی سے ناراض ہو گئے

مظفر گڑھ (پی این آئی) حلقہ پی پی 268 مظفر گڑھ سے محمد اجمل چانڈیا اور محمد اکرم چانڈیا مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔۔۔ دونوں شخصیات نے رانا ثناء اللّٰہ اور اویس لغاری سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اجمل چانڈیا نے قائد ن لیگ نواز شریف، صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔۔۔ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اجمل چانڈیا، اکرم چانڈیا کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔۔۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے حماد انور کا کہنا ہے کہ چانڈیا برادران کی شمولیت پر مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔۔۔ن لیگ سے رکھنے والےسابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ چانڈیا برادران کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close